اشاعتیں

عنوان : سفرِ زیست اور قمری رعنائیاں .... نانگا پربت کی سیر پر بہترین تحریر ..... عفراء روز دامنِ نانگا پربت اور اطراف کے مقامات کی سیر کرتی ہوئی اپنے کیمرے میں تمام قدرتی حسین مناظر کو محفوظ کرتی رہی ۔ بے شمار ستارے یوں بکھرے ہوئے تھے جیسے کسی مصور نے سیاہ کینوس پر چاندی کے ذرات چھڑک دیئے ہوں۔ دور تک پھیلے پہاڑ ، آسمان کے ساتھ سرگوشیوں میں مصروف نظر آرہے تھے اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے آسمان ان کی چوٹیوں پر ٹکا ہوا ہو۔

تصویر
عنوان : سفرِ زیست اور قمری رعنائیاں از قلم : بنتِ سید نور BSN عفراء کو بچپن سے ہی سیاحت کا شوق تھا۔ آج اس کا شمار ملک کے ممتاز سیاحوں میں ہوتا تھا۔ موسمِ سرما کا آغاز ہوا تو عفراء نانگا پربت کی سیر کے لئے روانہ ہوگئی ۔ نانگا پربت پہنچ کر عفراء نے ہوٹل میں پندرہ دن قیام کے لئے کمرہ لیا۔ دو روز عفراء نے ہوٹل کی کھڑکی اور دروازوں سے باہر کا نظارہ کرتے ہوئے گزارے ۔ تیسرے روز عفراء صبح کے وقت ہوٹل کے آس پاس کے علاقے دیکھنے گئی اور سورج ڈھلنے سے کچھ پہلے لوٹ آئی۔ اُسے یہ دلفریب مناظر اپنی زندگی میں یوں دیکھنا خواب کی مانند لگ رہے تھے۔ عفراء روز دامنِ نانگا پربت اور اطراف کے مقامات کی سیر کرتی ہوئی اپنے کیمرے میں تمام قدرتی حسین مناظر کو محفوظ کرتی رہی ۔ آج عفراء کو پہاڑی راستوں میں گھومتے پھرتے شام ڈھل گئی تھی۔ وہ تنگ راستوں سے ہوتی ہوئی ہوٹل تو پہنچ گئی لیکن ساری رات ، صبح ہونے کی منتظر رہی۔ فجر پڑھی ۔ ناشتہ کیا اور اپنا ٹریولنگ بیگ لے کر پوری تیاری کے ساتھ نانگا پربت کا پہاڑی سلسلہ گھومنے نکل پڑی۔ عفراء کو اپنی رگوں میں نئی زندگی دوڑتی محسوس ہوئی۔ وہ بے حد خوش تھی ۔ سورج ڈھل گیا۔ دن نے شب ...

از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور ، " مان " کبھی کسی کا مان نہیں توڑنا چاہئیے ، کیونکہ مان سے ہی رشتے قائم رہتے ہیں ، جہاں مان نہ ہو ، پھر وہاں کچھ بھی اپنا مشکل ہوتا ہے۔۔۔

تصویر
                        BSN✒️از قلم: بنتِ سیّد نور                              ✨🌺✨ مان✨🌺✨                           کبھی کسی کا مان نہیں توڑنا چاہیئے                                                  کیونکہ؛   جہاں مان ہوتا ہے ۔۔۔ وہیں نخرے کرنا۔۔۔ اپنی منوانا ۔۔۔  اور ۔۔۔  ضد بھی ہم کرتے ہیں۔۔۔ کیونکہ؛ ہر رشتہ مان پر ہی قائم ہوتا ۔۔۔ اور ۔۔۔ یہ حقیقت ہے ۔ ۔ ۔ کہ؛ جب مان حد سے بڑھ جاتا ہے ۔۔۔  تو پھر ۔۔۔ ہم اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ لیتے ہیں۔۔۔ اور ۔۔۔ جن پر مان ہوتا ہے ۔۔۔ انھیں اپنی ساکھی بنا کر چلتے ہیں ۔۔۔ یا ۔۔۔  ساکھی سمجھ لیتے ہیں ۔۔۔ جب تک سرخم رہتا ہے ۔۔۔ تب تک اس مان کا دم رہتا ہے ۔۔۔ جہاں سر اٹھتا ہے ۔۔۔ وہاں پھر ۔۔۔...

عنوان :اسلام میں رحمت کا تصور✨ از قلم✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️ BSN✨بلاشبہ رحمت اسلام کا حسن، ایمان کی علامت اور ایک سچے مومن کی پہچان ہے۔ جس دل میں رحم، شفقت اور محبت زندہ ہو، وہی دل نورِ ایمان سے منور ہوتا ہے۔ رحمت انسان کی ظاہری و باطنی شخصیت کو نکھارتی ہے، اس کے اخلاق کو سنوارتی ہے اور اسے مخلوقِ خدا کے لیے باعثِ سکون بناتی ہے۔

تصویر
عنوان:اسلام میں رحمت کا تصور ✍🏻از قلم : بنتِ سیّد نور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی صفتِ رحمت ازل سے ابد تک تمام جہانوں پر سایہ فگن ہے۔ زمین و آسمان، شمس و قمر، شب و روز، ہوائیں، بارشیں، نباتات اور بے شمار مخلوقات کا متوازن نظام اسی رحمتِ الٰہی کا مظہر ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کائنات کا ذرّہ ذرّہ ربّ العالمین کی شانِ رحمت کی گواہی دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قلم اور لوح کو پیدا فرمایا، زمین و آسمان کی تخلیق فرمائی اور اس وسیع و عریض کائنات کو حسن و جمال سے آراستہ کیا۔ پھر حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق فرما کر انسان کو اشرف المخلوقات کا مقام عطا کیا، اسے عقل و شعور، علم و حکمت اور اپنے ذکر و عبادت کی توفیق سے نوازا، تاکہ بندۂ خاکی اپنے رب کی رحمتوں کا مشاہدہ کر سکے۔ تاریخِ انبیاء علیہم السلام رحمتِ الٰہی کے بے شمار مظاہر سے مزین ہے۔ حضرت یوسف علیہ السلام پر آزمائشوں کے بعد عزت و سربلندی کی صورت میں رحمت نازل ہوئی۔ حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے لیے آبِ زم زم جاری کیا گیا، جو آج بھی شفاء، برکت اور رحمت کی عظیم نشانی ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں اپنے برگزیدہ انبیاء و ر...

معاشرے میں پھیلتی ہوئی سفاکیت اور بڑھتی ہوئی بے حسی پر حساس دلوں کی آواز 🍂 از قلم✍️بنتِ سیّد نور✒️BSN عنوان :محفل اندھوں کی

تصویر
عنوان :محفل اندھوں کی از قلم✍️بنتِ سیّد نور✒️BSN یہاں محفل سے مراد کوئی پارٹی یا تقریب نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسے لوگوں کے بارے میں ہے ، جو کان رکھتے ہوئے بہرے، آنکھیں ہوتے ہوئے اندھے اور زبان ہوتے ہوئے گونگے بنے رہتے ہیں۔ یہ آجکل کی بے حسی کے متعلق ہے کہ اس دور میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہو گئی ہے جو صرف رنگینیئ دنیا کی رنگینیوں میں مشغول رہتے ہیں شب و روز رونما ہوتے حادثات واقعات یا درپیش آنے والے مسائل ان پر گراں نہیں گزرتے۔ انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ ان کے ساتھ نہیں ہوتا یہ انہی کے ساتھ ہو رہا ہوتا ہے جو معاشرے میں کیڑے مکوڑے جانے جاتے ہیں یا جن کو کوئی اقتدار حاصل نہیں ہوتا ۔ اس دورِ فتن میں جہاں کوئی کسی حادثے کا شکار ہوجاتا ہے تو آنکھ سے اندھے لوگ تماشائی بنے دیکھتے ہیں کوئی مدد نہیں کرتا، بے حسی کی انتہا ہو جاتی ہے کہیں کسی کی عزت لٹ جاتی ہے لوگ دیکھتے ہیں لیکن کوئی مدد نہیں کرتا، کوئی کسی کو گولی مار دیتا ہے لوگ دیکھتے ہیں لیکن کوئی مدد نہیں کرتا، ڈکیٹیاں ہوتی ہیں لوگ دیکھتے ہیں لیکن کوئی مدد نہیں کرتا، کیونکہ اکثریت آنکھوں والے اندھوں کی ہے اور آنکھوں والے اندھے بھی کیا ک...

یومِ عرفہ کی فضیلت و خصوصیات پر مختصر تحریر ✨💫✨از قلم: ✍🏻بنتِ سیّد نور✒️BSN

تصویر
 یومِ عرفہ کی فضیلت و خصوصیات از قلم: ✍🏻بنتِ سیّد نور✒️BSN یومِ عرفہ اسلامی سال کے عظیم ترین دنوں میں سے ایک مبارک دن ہے۔ یہ ذوالحج کی نویں تاریخ کو آتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے خاص انعامات، رحمتوں اور مغفرت کا دن کہلاتا ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں اس دن کی بے شمار فضیلت بیان ہوئی ہے۔ ✨ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ✨ عرفہ کے دن سے بڑھ کر کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو جہنم سے زیادہ آزاد فرماتا ہو۔ یہ دن دعا، توبہ اور اللہ سے قرب حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔✨ ✨ یومِ عرفہ کا روزہ رکھنے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ✨ “میں اللہ سے امید رکھتا ہوں کہ یہ گزشتہ ایک سال اور آنے والے ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔” اسی وجہ سے غیر حاجیوں کے لیے اس دن کا روزہ بہت فضیلت رکھتا ہے۔✨ حج کرنے والوں کے لیے عرفات میں وقوف، حج کا سب سے اہم رکن ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا✨ “حج عرفہ ہے۔” یعنی عرفات میں حاضری کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔✨  اسی مبارک دن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر فخر فرماتا ہے اور فرشتوں کے سامنے ان کی عاجزی و عبادت کا ذکر کرتا ہے۔ امام الاوزاعی رحمہ اللہ نے فرمایا میں نے ...

قربانی کا مقصد کیا ہے ؟ قربانی کی حقیقت پر پُراثر خیالات کا اظہار بصورتِ اقوال : ✍🏻از قلم 🖋️ بنتِ سیّد نور✒️BSN

تصویر
 صنف : اقوال عنوان : قربانی BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور    BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نو     نماز مومن کی معراج کیوں ہے یہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی نے    سمجھا دیا۔ BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نو     عشقِ حقیقی ہو یا مجازی تقاضا قربانی ہے کہیں نفس کی خاطر قربان   ہونا پڑتا ہے اور کہیں نفس کو قربان کرنا پڑتا ہے۔ BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور     معراج پانے کے لئیے نفس کو قتل کرکے دنیاوی رنگینی کو طلاق دیکر اپنے خاکی وجود کو خاک کر کے مقصدِ حیات جان لینا اپنی رونق افروز زندگی کی قربانی ہے ۔   BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور     اللہ قربانی کے ذریعے اپنے بندوں کے نفس کی اصلاح چاہتا ہے اسلئے وہ   مال سے نہیں نیت سے پہچانتا ہے ۔  BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور    اللہ تعالیٰ نے قربانی کی اہمیت آدم علیہ السلام سے لیکر آلِ محمدﷺ تک بخوبی سمجھادی  BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور    جو مسلمان خلوصِ نیت کے ساتھ قربانی کرتا ہے اسے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ B...

A $!lent Vo!ce For G@z@ 🥀 Realy very Heart Touching ,Read & Think about it .......

تصویر
Writer : BSN✒️ Bint_e_Sayyed Noor✍🏻 A $!lent Vo!ce For G@za Your children are playing  Your children are @live Their future is bright But in G@za               This is not a w@ r This is not a f!ght stop now right It's G€no¢!de They are ¢ry!ng They are dy!ng No more shiny days No more peaceful nights If you choose the ¢ruel side Then keep your $!lence tight stop now r!ght It's G€no¢!de Where is Human!ty Where are Hum@n R!ghts     Tell me now right        It's G€no¢!de stop now r!ght    Humans are Dumb Humans are De@f Or bl!nd in their eyes It's G€no¢!de stop now R!ght Where is ¢e@sef!re Where are Food $uppl!es O" Hum@n R!ghts Why are you tak!ng it L!ght It's G€no¢!de stop now R!ght No more Hou$es or Foods No more The!r Goods No more s@ve their l!ves Human!ty has lost it's l!ght It's G€no¢!de stop now r!ght Writer : BSN✒️ Bint-e-Sayyed Noor✍🏻 🍂🥀🍂

✨ رحمت پر اقوال ✨ جو انسان کی سوچ اور فکر پر مثبت اثرات مرتب کریں گے

تصویر
✨ رحمت پر اقوال  ✨ از قلم : ✍🏻 بنتِ سیّد نور 1:-  بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں ، اگر تربیت غلط ہاتھوں میں ہو تو زحمت ہوجاتی ہیں از قلم : ✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️BSN 2:-  ۔ آج بھی لوگوں پر رب کی رحمت کی کمی نہیں ہے ، بس ہر انسان اپنے نظریے کے مطابق محسوس کرتا ہے از قلم : ✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️BSN 3:-  انسان جب نفس کا غلام ہوجاتا ہے تو پھر وہ دھیرے دھیرے اللہ کی رحمت سے محروم ہونے لگتا ہے از قلم : ✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️BSN 4:- رب کے ذکر کی بدولت اس کی رحمتیں ہم پر سایہ فگن رہتی ہیں۔ از قلم : ✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️BSN 5 :-  زندگی میں اکثر اوقات آزمائشوں پر صبر کرنے کے سبب رب العالمین کی رحمتوں کا نزول کثرت سے ہوتا ہے  از قلم : ✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️BSN 6:- ہماری نظر اور نظریہ تب ہی اچھا ہوتا ہے جب ہم پر رب العالمین کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں  از قلم : ✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️BSN

""ماں"" وہ عظیم رشتہ ہے جو انمول ہے، ماں کی اہمیت پر چند اشعار

تصویر
  از قلم :- ✍🏻بنتِ سیّد نور ✒️BSN          🤍🌺 ماں 🌺🤍 جنت سنوار دی ہے قدموں نے تیرے ماں حوریں بھی اس عہدے پر فائز نہیں ہیں  چاہتیں دنیا کی ہزاروں ہیں ، لیکن ماں اک تیری ممتا کے آگے وہ جائز نہیں ہیں از قلم بنتِ سیّد نور✍🏻 ✒️BSN

خلوصِ محبت پر مبنی اثر انگیز اشعار

تصویر
                    خلوصِ محبت تسـبيـح کـی طرح تجھ کو ، پڑھنا شروع کردوں تـو سامنے نہ ہـو تو ، خود سے لڑنا شروع کردوں مــیــرے ہــر خـواب کی تعبیر ہــے ، تجھ سے جڑی تو مقدر نہ ہو تو دہلیز پہ تیری دھرنا شروع کردوں از قلم بنتِ سیّد نور✍🏻  BSN🪶

عشقِ نبیﷺ میں دل کو چُھو لینے والا کلام

تصویر
 *از قلم : ✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️BSN*  🌺🤍🌺 *نعتِ رسولﷺ* 🌺🤍🌺  *عشقِ نبیﷺ میں زندگی مسکرانے لگی ہے*   *ہجرِ نبی ﷺ میں جان پہ بن آنے لگی ہے*   *حور و قصور کی طلب نہیں مجھ کو*   *روح میری مدینے کھنچی جانے لگی ہے*   *دیــــکھ کــر حــالـــۂ نــور رخِ زیـبـائـی کـا*   *چاند کی چاندنی چھپ چھپ کر گنگنانے لگی ہے*   *چــوم کـر زلـفِ والیـل کـے گـھـنـگـرالـے بـادل*   *سحر کی اوٹ میں شب خود کو چھپانے لگی ہے*   *چمن چمن نہ ہوا خوشبوئے گُل و لالا کے سواء*   *نبیﷺکے صدقے چمن میں بہار آنے لگی ہے*   *یـہ نــورِ کـائـنـات یـہ رونـقـیـں جـہـان کـی*   *آمدِ رسل ﷺ سے ہر شے چمک پانے لگی ہے۔*   *از قلم : ✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️BSN*

🤍🌺🤍 *نور القدس* 🤍🌺🤍 بیت المقدس کی جدائی میں بہترین کلام

تصویر
  *از قلم : ✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️BSN*  🤍 🌺🤍 * نور القدس * 🤍🌺🤍 تیرے غم میں خود سے اُلجھنے کو پڑی رہتی ہے میری حیات مجھ سے ہی لڑنے کو کھڑی رہتی ہے یہ تیرا عشق ہے جو مجھکو سنبھلنے نہیں دیتا بــلا کـی آگ ہـے بــھــڑکـنـے پـہ اَڑی رہـتـی ہـــے  دلِ مـضـطر کی حالت سے انجان نہیں میں  میـری آنکھوں میں اشکوں کی لڑی رہتی ہے تیـری رونـقـیـں تا حشر قائم رہیں اے قدسی تیری بہاریں، خزاں اجاڑنے کو چڑھی رہتی ہے تيری خـوشـبـو ، تـیری مـٹی ، تـيرے گُل و بـوٹے تیرے اشجار سے طائر کی حیات بڑھی رہتی ہے ہــر شـب آنـگـن مـیـں تـیـرے قیـام کرتا ہے چـاند دن بـھـر سـورج سـےتـیـری مـلاقـات کڑی رہتی ہے ہــے حــسـرت تـیـرے پُــر نـور در و بـام چـومـوں تـیــرے حُـسـن پــر نــگاہ مـیــری جـڑی رہـتی ہے ازقلم: ✍🏻بنتِ سیّد نور✒️BSN

🧑🏻‍🏭🧑🏻‍🚒یومِ مزدور 🧑🏻‍🚒🧑🏻‍🏭

تصویر
 *ازقلم :-*  ✍️ *بنتِ سيّد نور* ✒️*BSN*       🧑🏻‍🏭 *مسکین و مسکن* 🧑🏻‍🚒 روز دھوپ میں جلتا رہا مزدور بہت اپنی قسمت سے لڑتا رہا مزدور بہت سجا کر خواب کئی آنکھوں میں روز جيتا ، مرتا رہا مزدور بہت دیکھ کر رنگینی و رونق جہاں کی اپنی غربت سے ڈرتا رہا مزدور بہت اک پُر آسائش مکان نہ ہونے کے سبب نور اپنوں سے بچھڑتا رہا مزدور بہت  *از قلم*   *BSN✒️بنتِ سیّد نور✍️*

🌺 حمدِ باری تعالیٰ 🌺

تصویر
 ازقلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️BSN 🌺🤍🌺حمدِ باری تعالیٰ🌺🤍🌺 تیرے ذکر کے بغیر میری صبح و شام نہ ہو تیری یاد سے بڑھ کر مجھے کوئی کام نہ ہو میں یوں گم گشتہ ہو جاؤں جہاں سے کہ تیری عبادت سا کوئی اہتمام نہ ہو تیری  یاد ہو  میری سانسوں کا تسلسل اس سے بڑھکر کچھ سکون و آرام نہ ہو میرے اعمال پہ حشر میں اے ربّ نور گناہوں پہ پکڑ میری سرِ عام نہ ہو۔ ازقلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️BSN

*نظم* *عنوان : وطن کیا ہوتا ہے* *از قلم : ✍️بنتِ سیّد نور✒️BSN*

تصویر
 🤲🏻⚔️🇵🇰⚔️🤲🏻 معرکۂ حق بنیان المرصوص کے نام * نظم *   *عنوان : وطن کیا ہوتا ہے*   *از قلم : ✍️ بنتِ سیّد نور✒️BSN*   * وطن کیا ہوتا ہے*   کسی بے وطن سے پوچھنا آنکھ سے لہو نہ ٹپک جائے تو کہنا  * وطن کیا ہوتا ہے*  کسی دوشیزہ سے پوچھنا عزت کی خاطر نہ مر جائے تو کہنا   *وطن کیا ہوتا ہے*  کسی معصوم قیدی سے پوچھنا آزادی کی چاہت نہ بتائے تو کہنا  *وطن کیا ہوتا ہے*   کسی بزرگ سے پوچھنا لڑکھڑاتا سنبھل نہ جائے تو کہنا  * وطن کیا ہوتا ہے *  کسی بے آسرا سے پوچھنا پردہ کی حرمت نہ جتائے تو کہنا   *وطن کیا ہوتا ہے*  پنچھی آزاد کرکے دیکھنا جانبِ منزل اڑان نہ بھر جائے تو کہنا  *وطن کیا ہوتا ہے*  مومن سے پوچھنا سجدے میں روتا نہ رہ جائے تو کہنا   *وطن کیا ہوتا ہے*   کسی ماں سے پوچھنا مثلِ ماں نہ بتائے تو کہنا  *وطن کیا ہوتا ہے*  کسی باپ سے پوچھنا دھوپ میں سایہء دیوار نہ بن جائے تو کہنا  *وطن کیا ہوتا ہے*  کسی مسافر سے پوچھنا گریہ و زاری نہ کر جائے تو کہنا  *وطن کیا ہوت...