عنوان : سفرِ زیست اور قمری رعنائیاں .... نانگا پربت کی سیر پر بہترین تحریر ..... عفراء روز دامنِ نانگا پربت اور اطراف کے مقامات کی سیر کرتی ہوئی اپنے کیمرے میں تمام قدرتی حسین مناظر کو محفوظ کرتی رہی ۔ بے شمار ستارے یوں بکھرے ہوئے تھے جیسے کسی مصور نے سیاہ کینوس پر چاندی کے ذرات چھڑک دیئے ہوں۔ دور تک پھیلے پہاڑ ، آسمان کے ساتھ سرگوشیوں میں مصروف نظر آرہے تھے اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے آسمان ان کی چوٹیوں پر ٹکا ہوا ہو۔




عنوان : سفرِ زیست اور قمری رعنائیاں

از قلم : بنتِ سید نور BSN


عفراء کو بچپن سے ہی سیاحت کا شوق تھا۔ آج اس کا شمار ملک کے ممتاز سیاحوں میں ہوتا تھا۔

موسمِ سرما کا آغاز ہوا تو عفراء نانگا پربت کی سیر کے لئے روانہ ہوگئی ۔

نانگا پربت پہنچ کر عفراء نے ہوٹل میں پندرہ دن قیام کے لئے کمرہ لیا۔ دو روز عفراء نے ہوٹل کی کھڑکی اور دروازوں سے باہر کا نظارہ کرتے ہوئے گزارے ۔

تیسرے روز عفراء صبح کے وقت ہوٹل کے آس پاس کے علاقے دیکھنے گئی اور سورج ڈھلنے سے کچھ پہلے لوٹ آئی۔ اُسے یہ دلفریب مناظر اپنی زندگی میں یوں دیکھنا خواب کی مانند لگ رہے تھے۔

عفراء روز دامنِ نانگا پربت اور اطراف کے مقامات کی سیر کرتی ہوئی اپنے کیمرے میں تمام قدرتی حسین مناظر کو محفوظ کرتی رہی ۔

آج عفراء کو پہاڑی راستوں میں گھومتے پھرتے شام ڈھل گئی تھی۔ وہ تنگ راستوں سے ہوتی ہوئی ہوٹل تو پہنچ گئی لیکن ساری رات ، صبح ہونے کی منتظر رہی۔ فجر پڑھی ۔ ناشتہ کیا اور اپنا ٹریولنگ بیگ لے کر پوری تیاری کے ساتھ نانگا پربت کا پہاڑی سلسلہ گھومنے نکل پڑی۔

عفراء کو اپنی رگوں میں نئی زندگی دوڑتی محسوس ہوئی۔ وہ بے حد خوش تھی ۔ سورج ڈھل گیا۔ دن نے شب کی چادر اوڑھ لی اور اندھیرا چھانے لگا تو عفراء نے جھیل کے کنارے بیٹھ کر ٹھنڈے پانی سے وضو کیا ۔ بیگ سے ٹارچ نکالی اور نماز پڑھ کر اپنے ساتھ لایا ہوا کھانا کھانے لگی ۔ اچانک عفراء کی نظر آسمان کی جانب اُٹھی۔

رات کی گود میں قمر اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ آسمان پر جلوہ گر تھا اور نیلگوں افق پر جھلملاتا ہوا اپنی پُرنور کرنوں سے پہاڑوں، جھیل اور وادی کو روشن کر رہا تھا۔ بے شمار ستارے یوں بکھرے ہوئے تھے جیسے کسی مصور نے سیاہ کینوس پر چاندی کے ذرات چھڑک دیئے ہوں۔ دور تک پھیلے پہاڑ ، آسمان کے ساتھ سرگوشیوں میں مصروف نظر آرہے تھے اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے آسمان ان کی چوٹیوں پر ٹکا ہوا ہو۔ فطرت اپنی تمام تر شان کے ساتھ جلوہ گر تھی۔ عفراء نے گہری سانس لی اور پہلی بار قدرت کے اس جلال و عظمت اور حسن کو اپنے دل میں اترتا محسوس کیا۔

اس رات اسے محسوس ہوا کہ زندگی محض منزل کا نام نہیں بلکہ خوبصورت مناظر، امیدوں اور سکون بھرے لمحوں سے سجا ایک دلکش سفر ہے۔

اگلے روز عفراء نانگا پربت کو الوداع کہتی ہوئی اس عزم کے ساتھ روانہ ہوئی کہ وہ اپنے اس یادگار سفر پر "سفرِ زیست اور قمری رعنائیاں " کے عنوان سے ایک تفصیلی کالم تحریر کرے گی اور اس سفر کی یادگار تصاویر جلد اپنے قارئین کی نذر کرے گی۔

از قلم : ✍🏻بنتِ سیّد نور ✒️ BSN


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*نظم* *عنوان : وطن کیا ہوتا ہے* *از قلم : ✍️بنتِ سیّد نور✒️BSN*

🤍🌺🤍 *نور القدس* 🤍🌺🤍 بیت المقدس کی جدائی میں بہترین کلام

🌺 حمدِ باری تعالیٰ 🌺