یومِ عرفہ کی فضیلت و خصوصیات پر مختصر تحریر ✨💫✨از قلم: ✍🏻بنتِ سیّد نور✒️BSN

 یومِ عرفہ کی فضیلت و خصوصیات

از قلم: ✍🏻بنتِ سیّد نور✒️BSN

یومِ عرفہ اسلامی سال کے عظیم ترین دنوں میں سے ایک مبارک دن ہے۔ یہ ذوالحج کی نویں تاریخ کو آتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے خاص انعامات، رحمتوں اور مغفرت کا دن کہلاتا ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں اس دن کی بے شمار فضیلت بیان ہوئی ہے۔

✨ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ✨

عرفہ کے دن سے بڑھ کر کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو جہنم سے زیادہ آزاد فرماتا ہو۔

یہ دن دعا، توبہ اور اللہ سے قرب حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔✨

✨ یومِ عرفہ کا روزہ رکھنے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ✨

“میں اللہ سے امید رکھتا ہوں کہ یہ گزشتہ ایک سال اور آنے والے ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔”

اسی وجہ سے غیر حاجیوں کے لیے اس دن کا روزہ بہت فضیلت رکھتا ہے۔✨ حج کرنے والوں کے لیے عرفات میں وقوف، حج کا سب سے اہم رکن ہے۔

نبی ﷺ نے فرمایا✨

“حج عرفہ ہے۔”

یعنی عرفات میں حاضری کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔✨ 

اسی مبارک دن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر فخر فرماتا ہے اور فرشتوں کے سامنے ان کی عاجزی و عبادت کا ذکر کرتا ہے۔

امام الاوزاعی رحمہ اللہ نے فرمایا

میں نے ایسے لوگوں کو پایا جو اپنی حاجتوں کو یوم عرفہ کے لیے محفوظ رکھتے تھے تاکہ اُس دن اللہ تعالی سے مانگیں۔

اور اُن میں سے بعض کہتے تھے

میں پچاس سال سے یوم عرفہ میں دعائیں مانگ رہا ہوں، اور سال گزرنے سے پہلے پہلے اُن کی قبولیت کو صبح صادق

کی طرح ظاہر ہوتا دیکھ لیتا ہوں۔

(لطائف المعارف ( ص ٤٩٤)

یومِ عرفہ ہمیں توبہ، عاجزی، صبر اور اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق کا درس دیتا ہے۔ یہ دن صرف عبادت کا نہیں بلکہ اپنے دل کو پاک کرنے اور زندگی کو اللہ کی رضا کے مطابق ڈھالنے کا پیغام بھی دیتا ہے۔

🌿 اللہ تعالیٰ ہمیں یومِ عرفہ کی برکتوں سے بھرپور حصہ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین🤲🏻🤲🏻

✒️از قلم 

BSN🖋️بنتِ سیّد نور✍🏻

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*نظم* *عنوان : وطن کیا ہوتا ہے* *از قلم : ✍️بنتِ سیّد نور✒️BSN*

🤍🌺🤍 *نور القدس* 🤍🌺🤍 بیت المقدس کی جدائی میں بہترین کلام

🌺 حمدِ باری تعالیٰ 🌺