معاشرے میں پھیلتی ہوئی سفاکیت اور بڑھتی ہوئی بے حسی پر حساس دلوں کی آواز 🍂 از قلم✍️بنتِ سیّد نور✒️BSN عنوان :محفل اندھوں کی
عنوان :محفل اندھوں کی
از قلم✍️بنتِ سیّد نور✒️BSN
یہاں محفل سے مراد کوئی پارٹی یا تقریب نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسے لوگوں کے بارے میں ہے ، جو کان رکھتے ہوئے بہرے، آنکھیں ہوتے ہوئے اندھے اور زبان ہوتے ہوئے گونگے بنے رہتے ہیں۔
یہ آجکل کی بے حسی کے متعلق ہے کہ اس دور میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہو گئی ہے جو صرف رنگینیئ دنیا کی رنگینیوں میں مشغول رہتے ہیں شب و روز رونما ہوتے حادثات واقعات یا درپیش آنے والے مسائل ان پر گراں نہیں گزرتے۔ انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ ان کے ساتھ نہیں ہوتا یہ انہی کے ساتھ ہو رہا ہوتا ہے جو معاشرے میں کیڑے مکوڑے جانے جاتے ہیں یا جن کو کوئی اقتدار حاصل نہیں ہوتا ۔
اس دورِ فتن میں جہاں کوئی کسی حادثے کا شکار ہوجاتا ہے تو آنکھ سے اندھے لوگ تماشائی بنے دیکھتے ہیں کوئی مدد نہیں کرتا، بے حسی کی انتہا ہو جاتی ہے کہیں کسی کی عزت لٹ جاتی ہے لوگ دیکھتے ہیں لیکن کوئی مدد نہیں کرتا، کوئی کسی کو گولی مار دیتا ہے لوگ دیکھتے ہیں لیکن کوئی مدد نہیں کرتا، ڈکیٹیاں ہوتی ہیں لوگ دیکھتے ہیں لیکن کوئی مدد نہیں کرتا، کیونکہ اکثریت آنکھوں والے اندھوں کی ہے اور آنکھوں والے اندھے بھی کیا کریں کیونکہ جس قانون سے ڈر کر وہ اس بے حسی کی دلدل میں پھنس گئے ہیں وہ قانون تو پیدائشی طور سے اندھا ہے اس اندھوں کی محفل کے سربراہ صرف اندھے ہی نہیں معذور بھی ہیں اور انہوں نے جو اپنے خدمت گاروں کی تربیت کی ہے تو انہیں بھی یہی سمجھایا ہے کہ ان کی ترقی ، ان کی کامیابی ، ان کی زندگی کی خوش حالی ، ان کی محفلوں کی چکا چوند ، آنکھیں ہونے کے باوجود اندھا ہونے میں ہی ہے اس لیے معاشرے میں یہ بے حسی یہ محفلوں میں موجود اندھا پن بڑھتا جا رہا ہے۔
یہاں ہر کوئی صرف اپنے سکون اپنی آسائش اور اپنی زندگی کی فکر میں دوڑ رہا ہے چاہے اس کے قدموں تلے کتنے ہی مظلوم کمزور انسان کچلے جائیں یا اس کی نظروں کے سامنے کتنے ہی معصوم آجائیں ان سب کو بھی روندھتا ہوا بس اپنی خوشی کی خاطر بس اپنے مفاد کے لئے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے یہ بڑھتے ہوئے قدم اس زمین پر موجود سکون کو، اتفاق کو ، اخوت کو، انسانیت کو، جیتے جی ہلاک کرتے جا رہے ہیں ۔
یہ اندھوں کی محفل ہے اس قدر عروج پر ہیکہ ان کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور ان کی یہ کثرت دوسروں کو بھی اپنی طرف مائل کر رہی ہے۔
بس چند ایک فکر مند افراد ہیں جو اس فکر میں شب و فکر کر کے فکر مند رہتے ہیں کہ کب آنکھوں والے کہیں گے کہ ہم دیکھ سکتے ہیں ، کب کان والے کہیں گے کہ ہم سن سکتے ہیں ، کب زبان والے بولیں گے حق کے لیے ظلم کے خلاف فتنوں کے خلاف بغاوت کا آغاز کریں گے ، کب حق و سچ دیکھ کر اس کو بیان کریں گے کب اپنے اندھیرے سے باہر نکل کر اس عارضی دنیا کو بھول کر اپنی موت سے پہلے یہ کچھ تو ایسا کر جائیں کہ," اپنے ضمیر کی عدالت میں اندھے ، گونگے یا بہرے نہ بنے رہیں۔"
اندھوں کی محفل کا اس شعر میں خلاصہ بیان کرونگی
،کہ
غــریـبِ شـہـر کو بـیـسـوا بـنـاکر
امیـرِ شـہـر نے قانون نچا رکھا ہے
کہاں قائم ہے عدل و انصاف نور
ہر سمت بس ترازو ہی بنا رکھا ہے
از قلم✍️بنتِ سیّد نور✒️BSN
نوٹ : - اپنی یہ تحریر میں نے پیامِ سحر میگزین کی ڈیلی ڈائری شمولیت کے لئے بھیجی ہے ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں