اشاعتیں

عنوان : سفرِ زیست اور قمری رعنائیاں .... نانگا پربت کی سیر پر بہترین تحریر ..... عفراء روز دامنِ نانگا پربت اور اطراف کے مقامات کی سیر کرتی ہوئی اپنے کیمرے میں تمام قدرتی حسین مناظر کو محفوظ کرتی رہی ۔ بے شمار ستارے یوں بکھرے ہوئے تھے جیسے کسی مصور نے سیاہ کینوس پر چاندی کے ذرات چھڑک دیئے ہوں۔ دور تک پھیلے پہاڑ ، آسمان کے ساتھ سرگوشیوں میں مصروف نظر آرہے تھے اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے آسمان ان کی چوٹیوں پر ٹکا ہوا ہو۔

تصویر
عنوان : سفرِ زیست اور قمری رعنائیاں از قلم : بنتِ سید نور BSN عفراء کو بچپن سے ہی سیاحت کا شوق تھا۔ آج اس کا شمار ملک کے ممتاز سیاحوں میں ہوتا تھا۔ موسمِ سرما کا آغاز ہوا تو عفراء نانگا پربت کی سیر کے لئے روانہ ہوگئی ۔ نانگا پربت پہنچ کر عفراء نے ہوٹل میں پندرہ دن قیام کے لئے کمرہ لیا۔ دو روز عفراء نے ہوٹل کی کھڑکی اور دروازوں سے باہر کا نظارہ کرتے ہوئے گزارے ۔ تیسرے روز عفراء صبح کے وقت ہوٹل کے آس پاس کے علاقے دیکھنے گئی اور سورج ڈھلنے سے کچھ پہلے لوٹ آئی۔ اُسے یہ دلفریب مناظر اپنی زندگی میں یوں دیکھنا خواب کی مانند لگ رہے تھے۔ عفراء روز دامنِ نانگا پربت اور اطراف کے مقامات کی سیر کرتی ہوئی اپنے کیمرے میں تمام قدرتی حسین مناظر کو محفوظ کرتی رہی ۔ آج عفراء کو پہاڑی راستوں میں گھومتے پھرتے شام ڈھل گئی تھی۔ وہ تنگ راستوں سے ہوتی ہوئی ہوٹل تو پہنچ گئی لیکن ساری رات ، صبح ہونے کی منتظر رہی۔ فجر پڑھی ۔ ناشتہ کیا اور اپنا ٹریولنگ بیگ لے کر پوری تیاری کے ساتھ نانگا پربت کا پہاڑی سلسلہ گھومنے نکل پڑی۔ عفراء کو اپنی رگوں میں نئی زندگی دوڑتی محسوس ہوئی۔ وہ بے حد خوش تھی ۔ سورج ڈھل گیا۔ دن نے شب ...

از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور ، " مان " کبھی کسی کا مان نہیں توڑنا چاہئیے ، کیونکہ مان سے ہی رشتے قائم رہتے ہیں ، جہاں مان نہ ہو ، پھر وہاں کچھ بھی اپنا مشکل ہوتا ہے۔۔۔

تصویر
                        BSN✒️از قلم: بنتِ سیّد نور                              ✨🌺✨ مان✨🌺✨                           کبھی کسی کا مان نہیں توڑنا چاہیئے                                                  کیونکہ؛   جہاں مان ہوتا ہے ۔۔۔ وہیں نخرے کرنا۔۔۔ اپنی منوانا ۔۔۔  اور ۔۔۔  ضد بھی ہم کرتے ہیں۔۔۔ کیونکہ؛ ہر رشتہ مان پر ہی قائم ہوتا ۔۔۔ اور ۔۔۔ یہ حقیقت ہے ۔ ۔ ۔ کہ؛ جب مان حد سے بڑھ جاتا ہے ۔۔۔  تو پھر ۔۔۔ ہم اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ لیتے ہیں۔۔۔ اور ۔۔۔ جن پر مان ہوتا ہے ۔۔۔ انھیں اپنی ساکھی بنا کر چلتے ہیں ۔۔۔ یا ۔۔۔  ساکھی سمجھ لیتے ہیں ۔۔۔ جب تک سرخم رہتا ہے ۔۔۔ تب تک اس مان کا دم رہتا ہے ۔۔۔ جہاں سر اٹھتا ہے ۔۔۔ وہاں پھر ۔۔۔...

عنوان :اسلام میں رحمت کا تصور✨ از قلم✍🏻 بنتِ سیّد نور✒️ BSN✨بلاشبہ رحمت اسلام کا حسن، ایمان کی علامت اور ایک سچے مومن کی پہچان ہے۔ جس دل میں رحم، شفقت اور محبت زندہ ہو، وہی دل نورِ ایمان سے منور ہوتا ہے۔ رحمت انسان کی ظاہری و باطنی شخصیت کو نکھارتی ہے، اس کے اخلاق کو سنوارتی ہے اور اسے مخلوقِ خدا کے لیے باعثِ سکون بناتی ہے۔

تصویر
عنوان:اسلام میں رحمت کا تصور ✍🏻از قلم : بنتِ سیّد نور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی صفتِ رحمت ازل سے ابد تک تمام جہانوں پر سایہ فگن ہے۔ زمین و آسمان، شمس و قمر، شب و روز، ہوائیں، بارشیں، نباتات اور بے شمار مخلوقات کا متوازن نظام اسی رحمتِ الٰہی کا مظہر ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کائنات کا ذرّہ ذرّہ ربّ العالمین کی شانِ رحمت کی گواہی دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قلم اور لوح کو پیدا فرمایا، زمین و آسمان کی تخلیق فرمائی اور اس وسیع و عریض کائنات کو حسن و جمال سے آراستہ کیا۔ پھر حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق فرما کر انسان کو اشرف المخلوقات کا مقام عطا کیا، اسے عقل و شعور، علم و حکمت اور اپنے ذکر و عبادت کی توفیق سے نوازا، تاکہ بندۂ خاکی اپنے رب کی رحمتوں کا مشاہدہ کر سکے۔ تاریخِ انبیاء علیہم السلام رحمتِ الٰہی کے بے شمار مظاہر سے مزین ہے۔ حضرت یوسف علیہ السلام پر آزمائشوں کے بعد عزت و سربلندی کی صورت میں رحمت نازل ہوئی۔ حضرت ہاجرہ رضی اللہ عنہا اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے لیے آبِ زم زم جاری کیا گیا، جو آج بھی شفاء، برکت اور رحمت کی عظیم نشانی ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں اپنے برگزیدہ انبیاء و ر...

معاشرے میں پھیلتی ہوئی سفاکیت اور بڑھتی ہوئی بے حسی پر حساس دلوں کی آواز 🍂 از قلم✍️بنتِ سیّد نور✒️BSN عنوان :محفل اندھوں کی

تصویر
عنوان :محفل اندھوں کی از قلم✍️بنتِ سیّد نور✒️BSN یہاں محفل سے مراد کوئی پارٹی یا تقریب نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسے لوگوں کے بارے میں ہے ، جو کان رکھتے ہوئے بہرے، آنکھیں ہوتے ہوئے اندھے اور زبان ہوتے ہوئے گونگے بنے رہتے ہیں۔ یہ آجکل کی بے حسی کے متعلق ہے کہ اس دور میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہو گئی ہے جو صرف رنگینیئ دنیا کی رنگینیوں میں مشغول رہتے ہیں شب و روز رونما ہوتے حادثات واقعات یا درپیش آنے والے مسائل ان پر گراں نہیں گزرتے۔ انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ ان کے ساتھ نہیں ہوتا یہ انہی کے ساتھ ہو رہا ہوتا ہے جو معاشرے میں کیڑے مکوڑے جانے جاتے ہیں یا جن کو کوئی اقتدار حاصل نہیں ہوتا ۔ اس دورِ فتن میں جہاں کوئی کسی حادثے کا شکار ہوجاتا ہے تو آنکھ سے اندھے لوگ تماشائی بنے دیکھتے ہیں کوئی مدد نہیں کرتا، بے حسی کی انتہا ہو جاتی ہے کہیں کسی کی عزت لٹ جاتی ہے لوگ دیکھتے ہیں لیکن کوئی مدد نہیں کرتا، کوئی کسی کو گولی مار دیتا ہے لوگ دیکھتے ہیں لیکن کوئی مدد نہیں کرتا، ڈکیٹیاں ہوتی ہیں لوگ دیکھتے ہیں لیکن کوئی مدد نہیں کرتا، کیونکہ اکثریت آنکھوں والے اندھوں کی ہے اور آنکھوں والے اندھے بھی کیا ک...

یومِ عرفہ کی فضیلت و خصوصیات پر مختصر تحریر ✨💫✨از قلم: ✍🏻بنتِ سیّد نور✒️BSN

تصویر
 یومِ عرفہ کی فضیلت و خصوصیات از قلم: ✍🏻بنتِ سیّد نور✒️BSN یومِ عرفہ اسلامی سال کے عظیم ترین دنوں میں سے ایک مبارک دن ہے۔ یہ ذوالحج کی نویں تاریخ کو آتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے خاص انعامات، رحمتوں اور مغفرت کا دن کہلاتا ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں اس دن کی بے شمار فضیلت بیان ہوئی ہے۔ ✨ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ✨ عرفہ کے دن سے بڑھ کر کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو جہنم سے زیادہ آزاد فرماتا ہو۔ یہ دن دعا، توبہ اور اللہ سے قرب حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔✨ ✨ یومِ عرفہ کا روزہ رکھنے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ✨ “میں اللہ سے امید رکھتا ہوں کہ یہ گزشتہ ایک سال اور آنے والے ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔” اسی وجہ سے غیر حاجیوں کے لیے اس دن کا روزہ بہت فضیلت رکھتا ہے۔✨ حج کرنے والوں کے لیے عرفات میں وقوف، حج کا سب سے اہم رکن ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا✨ “حج عرفہ ہے۔” یعنی عرفات میں حاضری کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔✨  اسی مبارک دن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر فخر فرماتا ہے اور فرشتوں کے سامنے ان کی عاجزی و عبادت کا ذکر کرتا ہے۔ امام الاوزاعی رحمہ اللہ نے فرمایا میں نے ...

قربانی کا مقصد کیا ہے ؟ قربانی کی حقیقت پر پُراثر خیالات کا اظہار بصورتِ اقوال : ✍🏻از قلم 🖋️ بنتِ سیّد نور✒️BSN

تصویر
 صنف : اقوال عنوان : قربانی BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور    BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نو     نماز مومن کی معراج کیوں ہے یہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی نے    سمجھا دیا۔ BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نو     عشقِ حقیقی ہو یا مجازی تقاضا قربانی ہے کہیں نفس کی خاطر قربان   ہونا پڑتا ہے اور کہیں نفس کو قربان کرنا پڑتا ہے۔ BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور     معراج پانے کے لئیے نفس کو قتل کرکے دنیاوی رنگینی کو طلاق دیکر اپنے خاکی وجود کو خاک کر کے مقصدِ حیات جان لینا اپنی رونق افروز زندگی کی قربانی ہے ۔   BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور     اللہ قربانی کے ذریعے اپنے بندوں کے نفس کی اصلاح چاہتا ہے اسلئے وہ   مال سے نہیں نیت سے پہچانتا ہے ۔  BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور    اللہ تعالیٰ نے قربانی کی اہمیت آدم علیہ السلام سے لیکر آلِ محمدﷺ تک بخوبی سمجھادی  BSN✒️از قلم :✍🏻 بنتِ سیّد نور    جو مسلمان خلوصِ نیت کے ساتھ قربانی کرتا ہے اسے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ B...

A $!lent Vo!ce For G@z@ 🥀 Realy very Heart Touching ,Read & Think about it .......

تصویر
Writer : BSN✒️ Bint_e_Sayyed Noor✍🏻 A $!lent Vo!ce For G@za Your children are playing  Your children are @live Their future is bright But in G@za               This is not a w@ r This is not a f!ght stop now right It's G€no¢!de They are ¢ry!ng They are dy!ng No more shiny days No more peaceful nights If you choose the ¢ruel side Then keep your $!lence tight stop now r!ght It's G€no¢!de Where is Human!ty Where are Hum@n R!ghts     Tell me now right        It's G€no¢!de stop now r!ght    Humans are Dumb Humans are De@f Or bl!nd in their eyes It's G€no¢!de stop now R!ght Where is ¢e@sef!re Where are Food $uppl!es O" Hum@n R!ghts Why are you tak!ng it L!ght It's G€no¢!de stop now R!ght No more Hou$es or Foods No more The!r Goods No more s@ve their l!ves Human!ty has lost it's l!ght It's G€no¢!de stop now r!ght Writer : BSN✒️ Bint-e-Sayyed Noor✍🏻 🍂🥀🍂